پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین نیب سن لیں! سابق وزیراعظم کا احتساب کرنے والوں کیخلاف بڑا اعلان

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد نیب ملک میں سیاست کا فرنٹ مین کے طور پر کام کر رہا،نیب حکومت گٹھ جوڑ مزید نہیں چل سکتا احتساب کرنے والوں کا بھی جلد احتساب ہوگاحکومتی بنچوں پر بیٹھنے والے پریزائڈنگ آفیسر نے جان بوجھ کر ہمارے ووٹ مسترد کیے۔

اسلام آباد میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد نیب ملک میں سیاست کا فرنٹ مین کے طور پر کام کر رہا نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی ہے۔نیب اور انکے چیئرمین کو اصل تکلیف یہ ہے کہ وہ حکومت کے خلاف بات کرتی ہیںنیب نے لکھا کہ مریم ریاستی اداروں کے خلاف بات کرتی ہیںہم سمجھتے ہیں کہ نیب مریم نواز کی زبان بندی کرنا چاہتی ہے یہ تمام تماشا ہراساں کرنے کی کوشش ہے یہ عدل کے نظام کی بدقسمتی ہے عدالتوں کے ذریعے سیاستدانوں کی زبان بندی کروائی جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ یہ عدالت کا وقت ضائع کرنے کی بھی کوشش ہے ہمیں امید ہے کہ عدالت اس عمل پر نیب کو جرمانہ کرے گی نیب حکومت گٹھ جوڑ مزید نہیں چل سکتا چیئرمین نیب یاد رکھیں! احتساب کرنے والوں کا بھی جلد احتساب ہوگاحکومتی بنچوں پر بیٹھنے والے پریزائڈنگ آفیسر نے جان بوجھ کر ہمارے ووٹ مسترد کیے۔انکا کہنا تھا کہ کیا قومی نوعیت کے معاملات پر بات کرنا شہری کا حق نہیں ہے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب صیح کام نہیں کر رہاجس کیس میں مریم نواز کو ضمانت دی گئی اس پٹیشن میں اسکا کوئی زکر نہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عدالت اس عمل پر نیب کو جرمانہ کرے گی یہ اس ملک کے شہری کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے اس کا مطلب ہے اور نیب کے چیئرمین نے کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی یہ تمام تماشا ہراساں کرنے کی کوشش ہے چیرمین نیب شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بن کر اپنی نوکری پکی کرنا چاہتے ہیںنیب کی اس پیٹشن نے ان کی حقیقت عیاں کر دی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…