پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

میری داڑھی نہیں لیکن مجھے اللہ نے اپوزیشن سے بہت اچھا بنایا،نامعلوم نمبروں سے کالز ہمیں بھی آتی ہیں برا بھلا کہا جاتا ہے،ہم نے کبھی اداروں کا نام نہیں لیا، وفاقی وزیر اپوزیشن پر برس پڑے

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کو پورے ملک سے ذلت آمیز شکست کا سامنا کر نا پڑا ،اگر پاکستان کے اداروں کیخلاف بات کریں گے تو آپ ناکام ہوں گے،ملک کے اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، نوازشریف علاج کا کہہ کر مفرور ہوگیا ،(ن)لیگ کے قائد کے نعرے لگانے والوں کو بھی شرم آنی چاہیے

،نامعلوم نمبروں سے کالز ہمیں بھی آتی ہیں ، برا بلا کہا جاتا ہے ، ہم نے کبھی اداروں کا نام نہیں لیا ۔ہفتہ کو وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو شکست اور تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کو فتح ملی،نامعلوم نمبروں سے کالز ہمیں بھی آتی ہیں برا بھلا کہا جاتا ہے،ہم نے کبھی اداروں کا نام نہیں لیا۔غلام سرور خان نے کہاکہ نواز شریف علاج کا کہہ کر مفرو ہوگیا،نواز شریف کے نعرے لگانے والوں کو بھی شرم آنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف ملک دشمن یے میں نفرت کا اظہار کرتا ہوں،ملک کے اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے،ن لیگ کو پورے ملک سے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا،اگر آپ پاکستان کے اداروں کے خلاف بات کریں گے تو آپ ناکام ہوں گے،جیت جائیں تو ٹھیک ہے اور ہارتے ہیں تو الزامات لگانا شروع کردیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چھوٹے لوگ چھوٹی سوچ اپنی ہار کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی پی اور ن لیگ مولانا کے بغل بچے بنے ہوئے ہیں،اپنی سیاست کو چمکانے کیلئے مولانا اسلام کو استعمال اور پمفلٹ بانٹ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج بیٹھ گیا، یہ اقدامات غیر قانونی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میری داڑھی نہیں لیکن مجھے اللہ نے اپوزیشن سے بہت اچھا بنایا،جمعیت علمائے اسلام ہند نے پاکستان کی بھرپورمخالفت کی،مہنگائی ہماری حکومت کا مسئلہ ہے ،پی ڈیم نہیں یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری تمام توجہ مہنگائی کنٹرول کرنے پر ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…