پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی تیسری خوفناک لہر ، ملک کے بڑے شہر میں تعلیمی ادارے بند ، 17 علاقوں میں لاک ڈاؤن

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)گجرات شہر کے 17 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ ۔ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور نے کہا ہے کہ گجرات میں کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور آج سے تمام مارکیٹوں کو شام 6 بجے بند کر دیا جائے گا۔

این سی او سی کی جانب سے گجرات شہر میں 15مارچ سے دو ہفتے کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔گجرات میں کورونا کیلئے مختص عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا وارڈ مریضوں سے بھر گیا ، اضافی فیلڈ ہسپتال قائم کردیا گیا ، ایک دیہات میں اسمارٹ لاک ڈائون اوردواسکول بھی سیل کردیئے گئے۔ضلع گجرات کے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے کورونا وارڈ میں 60 بستروں کی گنجائش تھی، ہسپتال بھر جانے پر اسکی گنجائش 120بستروں تک بڑھا دی گئی ہے۔گجرات میں کورونا مریضوں کی تعداد 75تک جاپہنچی ،فعال کیسز کی تعداد2500 سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔این سی او سی کی جانب سے گجرات شہر میں بھی 15مارچ سے دو ہفتے کے لئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سیف انور چیمہ نے بتایا کہ گجرات میں شہری اکثر بیرون ملک سفر کرتے ہیں، سفر کے لئے لازمی ٹیسٹ کی صورت میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوجاتی ہے، شہریوں کو ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔گجرات میں اب تک ایک ڈاکٹر سمیت 80 افراد کورونا وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں، تیسری لہر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا گیا تومتاثرہ مریضوں کی تعداد اور بھی بڑھ سکتی ہے۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…