پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

’’گیلانی ہار گئے لیکن نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا‘‘ حامد میر نے ’دل کھول‘ کر رکھ دیا‎‎

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار حامد میر نے صادق سنجرانی کی جیت اور پیپلز پارٹی کی ہار پر کہا ہے کہ صادق سنجرانی کو نواز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ

’’گیلانی ہار گئے لیکن نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا اس جیت پر نواز شریف کو صادق سنجرانی کا شکر گذار ہونا چاہیے ،کیونکہ سنجرانی صاحب نے پیپلز پارٹی کی سب غلط فہمیاں دور کر دیں۔ قبل ازیں حامد میر کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر چیئرمین سینٹ کا الیکشن جیت گئے ،کامیابی کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا، پریذائیڈنگ افسر کے مطابق مدمقابل پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے 7ووٹ مسترد ہوئے ، صادق سنجرانی نے 48ووٹ حاصل کئے جبکہ یوسف رضا گیلانی نے 42ووٹ حاصل کئے ، نتیجہ کا اعلان ہوتے ہی سب نے صادق سنجرانی کو مبارکباد دی ۔  سینئر اینکر پرسنکا کہنا تھا کہ ’’اسے کہتے ہیں جیت کر ہارنا اور ہار کر جیتنا‘ ‘ جو لوگ صادق سنجرانی کی فتح کا جشن منا رہے ہیں انہیں فتح مبارک ہو ۔  انہوں نے کہ جو لوگ صادق سنجرانی کی فتح کا جشن منا رہے ہیں انہیں فتح مبارک ہو لیکن وہ یاد رکھیں کہ سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت ثابت ہو گئی ہے ، انکا کہنا تھا کہ انکے 49 ووٹ ہیں حکومت 42 ووٹوں کے ساتھ قانون کیسے منظور کرائے گی؟اب ہر قانون پر پھڈا ہو گا اور سیاست میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد ۔۔۔ حساب برابر کر دیا گیا سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی ،مانیں یا نہ مانیں پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…