پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

موٹر وے سے جہلم تا اسلام آباد فاصلہ صرف 45 منٹ میں طے ، وزیر اعظم عمران خان کا عوام کیلئے بڑا تحفہ

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ راولپنڈی موٹر وے شمالی پنجاب کیلئے وزیر اعظم کا ایک بہت بڑا تحفہ ہے، موٹر وے سے جہلم تا اسلام آباد فاصلہ صرف 45 منٹ کا رہ جائے گا۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس ہفتے سیالکوٹ راولپنڈی موٹر وے کے پہلے مرحلے کا ٹینڈر آجائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ شمالی پنجاب کیلئے موٹر وے وزیر اعظم عمران خان کا ایک بہت بڑا تحفہ ہوگا، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اس پروجیکٹ کو ممکن بنایا۔انہوں نے کہا کہ اس موٹر وے کی تعمیر کے بعد جہلم کا اسلام آباد سے فاصلہ صرف 45 منٹ کا رہ جائے گا۔ گوجر خان، سوہاوہ اور دینہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بن جائیںگے،چکوال، جہلم، کھاریاں، لالہ موسیٰ، وزیر آباد کی معاشی اہمیت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ للہ انٹر چینج تا جہلم دو رویہ سڑک اور وزیر آباد راولپنڈی موٹر وے شمالی پنجاب کے لیے گیم چینچر منصوبے ہیں، میری تجویز کو پذیرائی دیے جانے کے لیے شکر گزار ہوں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…