اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ صادق سنجرانی کی فتح کا جشن منا رہے ہیں انہیں فتح مبارک ہو لیکن وہ یاد رکھیں کہ سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت ثابت ہو
گئی ہے انکے 49 ووٹ ہیں حکومت 48 ووٹوں کے ساتھ قانون کیسے منظور کرائے گی؟اب ہر قانون پر پھڈا ہو گا اور سیاست میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔حامد میر کا اپنے اگلے ٹویٹ میں مزید کہناتھا کہ حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد۔۔۔ حساب برابر کر دیا گیا سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔سینئر صحافی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مانیں یا نہ مانیں پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کیا۔
دوسری جانب سات روز کے اندر آزاد ارکان کوپارٹی شمولیت کے حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی، آزاد حیثیت ہونے کے باعث فاٹا ارکان قائد ایوان و حزب اختلاف کے امیدوار نہیں ہوسکتے۔ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کا نام سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرایا جائے۔