پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کا پھیلا ئو، حکومت کا سرکاری ونجی سکولوں سے متعلق بڑا اہم فیصلہ

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حکومت نے سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا ایس او پیز کو سختی سے مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سکولوں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ 15 سے 21 مارچ تک لیا جائے گا، جائزہ لینے کے بعد سات اضلاع میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔بتا یاگیا ہے کہ  29 اضلاع کے سکولوں میں صبح کے وقت زیرو آگاہی پیریڈ لگایا جائے گا، مانیٹرنگ ٹیمیں

روزانہ تین سکولوں کا وزٹ کریں گی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ محکمہ کو بھجوائیں گی، کورونا 19 کے موضوع پر فوکل پرسنز کو 16 مارچ کو زوم پر آن لائن تربیت بھی دی جائے گی۔ دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدار ت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں کوروناایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں پروفیسرڈاکٹرمحمودشوکت ودیگر سی ایگ ممبران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے مزیدآسانیاں پیداکرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔پروفیسرڈاکٹرمحمودشوکت نے اجلاس کے دوران وزیر صحت کو ٹیسٹنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ بیرون ملک جا نے والے پاکستانیوں کیلئے مزیدآسانیاں پیداکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پنجاب بھرمیں 60سال عمرسے زائدافرادکوکوروناویکسین لگانے کا سلسلہ شروع ہوچکاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے مختلف ایئرپورٹس پر مسافرو ں کی آسانی کیلئے کوروناٹیسٹنگ بوتھ کے قیام کے اقدامات کئے جائیں۔ایئرپورٹس پر ٹیسٹنگ بوتھ کے قیام کے سلسلہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیاجائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ عوام کو کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرسختی سے اختیار کرناہوںگی۔تمام ویکسینیشن سنٹرزپر تربیت یافتہ عملہ فرائض سرانجام دے رہاہے۔انشاء اللہ پاکستانی قوم کوروناوائرس کو شکست دے گی۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کا شکارمریضوں کابہترعلاج جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…