منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4دنوں سے جاری شدید مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا 

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4دنوں سے جاری شدید مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اورکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی بھرپور خریداری کی گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 1008.32پوائنٹس کے اضافے سے43788.08پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

جب کہ77.91فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میںمارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب 45ارب38کروڑ35لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی کی نسبت 8.97فیصدزائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ مین جمعہ کو کاروبارکے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور مسلسل چار روز کے شدید مندی کے نتیجے میں حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری کی جس کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس 43ہزار کی نفسیاتی حد  کو بحال کرتے ہوئے43985پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث 43800اور43900کی نفسیاتی حدیں برقرارنہ رہ سکیں لیکن تیزی کا رجحان آخر تک غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1008.32پوائنٹس کے اضافے سے43788.08پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس288.17پوائنٹس کے اضافے سے18149.37پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 640.44پوائنٹس کے اضافے سے30013.05پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے321کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ74میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیںبڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت76کھرب47ارب16کروڑ50لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب92ارب54کروڑ85لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میںوائتھ پاک کے حصص کی قیمت70.12روپے کے اضافے سے 1005.12روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت65.74روپے کے اضافے سے 987.99روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ200روپے کی کمی سے 9500روپے اورسن ریزٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت60.25روپے کی کمی سے948 روپے ہوگئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…