اسلام آباد( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی صاحب کو جلد یا بدیر، فتح مبارک ہو۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد ان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی صاحب کو جلد یا بدیر، آپ کو ہی فتح مبارک ہو۔