منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

صادق سنجرانی نے مصطفی نواز کے الزام کی تردید کردی

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے الزام کی تردید کردی ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں گزشتہ روز شام ساڑھے 5 بجے چلا گیا تھا۔اس سے قبل پی پی سینیٹر نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا کہ صادق سنجرانی صبح ساڑھے 5 بجے سینیٹ بلڈنگ سے باہر گئے تھے۔

انہوں نے ایوان بالا کے انتخابات کی پولنگ سے قبل کیمرے لگانے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ ہال میں دیکھا تو ٹی وی اسکرین کے نیچے 2 کیمرے تھے جن کا رخ پولنگ بوتھ پر تھا، پولنگ بوتھ میں پن ہول کیمرا، مائیکرو فون اور ایک بیڑی نما چیز موجود تھی۔ دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ جاسوسی کیمرا نہیں، کسی پٹواری نے بھونڈے طریقے سے ان کے لئے لگائے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی میڈیا ٹوئٹر پرمصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے کیمرے کی لگائی گئی ٹوئٹ پر کہا کہ یہ چار چار کلو کا کیمرا فکسچرز کو توڑ کر لگایا ہوا ہے، جو 50 میٹر دور سے نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جاسوسی کیمرہ تو کسی صورت نہیں، ہاں ان کے کسی بھرتی شدہ پٹواری نے بھونڈے طریقے سے ان کے لئے لگائے۔انہوںنے کہاکہ تمام ایسے دوست جو صبح لیٹ سو کے اٹھتے ہیں، وہ سیدھا گئے اور کیمرے نکال کر میڈیا پر رونا شروع کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…