منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کے 49ووٹ ، حکومت 42 ووٹوں کے ساتھ قانون کیسے منظور کرائے گی؟سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر چیئرمین سینٹ کا الیکشن جیت گئے ،کامیابی کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا، پریذائیڈنگ افسر کے مطابق مدمقابل پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے 7ووٹ مسترد ہوئے ، صادق سنجرانی نے 48ووٹ حاصل کئے

جبکہ یوسف رضا گیلانی نے 42ووٹ حاصل کئے ، نتیجہ کا اعلان ہوتے ہی سب نے صادق سنجرانی کو مبارکباد دی ۔ اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن حامد میرکا کہنا تھا کہ جو لوگ صادق سنجرانی کی فتح کا جشن منا رہے ہیں انہیں فتح مبارک ہو ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ جو لوگ صادق سنجرانی کی فتح کا جشن منا رہے ہیں انہیں فتح مبارک ہو لیکن وہ یاد رکھیں کہ سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت ثابت ہو گئی ہے ، انکا کہنا تھا کہ انکے 49 ووٹ ہیں حکومت 42 ووٹوں کے ساتھ قانون کیسے منظور کرائے گی؟اب ہر قانون پر پھڈا ہو گا اور سیاست میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد ۔۔۔ حساب برابر کر دیا گیا سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…