جمعہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے،لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں مارکیٹس 6بجے بند کرنے کا اعلان

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میںکورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزپر قابو پانے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میںلاہور سمیت دیگر شہروں میںکورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور کوروناٹیسٹوں کی 5فیصد سے

زائدپازیٹو شرح والے شہروں میںعوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میںفیصلہ کیاگیا کہ لاہور سمیت مخصوص شہروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں ،جشن بہاراںاور دیگر عوامی اجتماعات پر 2ہفتے کی پابندی ہوگی۔شادی ہالز اورمارکیز میں شادیاں کرنے پربھی 2ہفتے کی پابندی ہوگی۔اجلاس میں مارکیٹس اور بازار مغرب تک بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاتاہم دودھ ،دہی کی دوکانیں،میڈیکل سٹورز اورتندوروکو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔فیصلے کے مطابق ریسٹورنٹس سے صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔اجلاس میں مزارات اورسینما ہال بھی دوہفتے کیلئے بند کرنے اورپارکس شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاجبکہ دفاتر میں 50فیصد سٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی اور50فیصد سٹاف ورک ایٹ ہوم کرے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ خصوصاً میٹرو بس سروس اوراورنج لائن میٹروٹرین کیلئے مسافروں کی تعداد ایس او پیز کے مطابق محدود کی جائے گی۔کوروناٹیسٹوں کی 5فیصد سے زائدپازیٹو شرح والے شہروں میں ان فیصلوںکا اطلاق اتوار سے ہوگا اوریہ پابندیاں اگلے دو ہفتے تک نافذ العمل رہیںگی۔محکمہ پرائمری وسکینڈری ہیلتھ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں پازیٹو کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے -کورونا پر قابوپانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے-

عوام کی صحت سب سے زیادہ مقدم ہے-عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ضروری فیصلے کئے گئے ہیں اورصورتحال کا جائزہ لے کر مزید اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ نے کورونا کی تازہ ترین صورتحال اورویکسینیشن لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہپنجاب میں24گھنٹے میں1632کورونا کے مریض سامنے آئے

اورمریضوں کی یہ تعداد24جون 2020ء کو رپورٹ ہوئی تھی۔پنجاب میں 24گھنٹے میںکورونا سے 36اموات ہوئیں اور30روز قبل اتنے مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے تھے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اوربچے بھی بڑی تعداد میں کورونا سے متاثرہورہے ہیں ۔ لاہور میںکوروناٹیسٹوں کی مثبت آنے کی شرح8فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے اوربزرگ شہریوں کوبھی کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ، طبی ماہرین اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ اعلیٰ عسکری حکام اور ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…