بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

کیمرے نہ حکومت نے لگائے نہ اپوزیشن نے پھر کہاں سے آئے؟شیخ رشید نے بتا دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خریدنے اور بکنے والوں کی معاشرے میں کمی نہیں، انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونے چاہئیں۔ عمران خان چیخ رہے تھے کہ انتخابات اوپن بیلٹ ہونے چاہئیں مگر ان دونوں بڑی پارٹیوں نے مخالفت کی،ان دونوں پارٹیو ں نے سی او ڈی پر

دستخط کررکھے ہیں،انکا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ن لیگ نے ٹکٹ بیچنے کی بات فضول میں کی۔موجودہ صورتحال میں الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ الیکشن سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے، کوئی جیتے یا ہارے الیکشن سسٹم ہار گیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں 50سال سے دیکھ رہا ہوں ہارنے والاہار تسلیم نہیں کرتا،80ہزار کی برتری سے جیتیں تو پھر بھی اگلا بندہ پٹیشن دائر کردیتا ہے۔ ہارتسلیم نہ کرنے سے ٹکرائوکی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ جمالی صاحب ایک ووٹ سے جیتے وہ ایک ووٹ ہی سے وزیر اعظم بنے تھے۔انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کے خلاف ساری خریدوفروخت آصف علی زرداری نے کی،آصف زرادی نے ہی تاش کے پتے پھینکے اور بانٹے۔سینٹ ہال میں پولنگ بوتھ کے اوپر سے برآمد ہونے والے خفیہ کیمروں کے متعلق سب کی رائے یہی ہے کہ کیمرے پہلے سے موجود تھے کسی نے اب نہیں لگائے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر

شبلی فراز نے سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کیمرے لگانے کی تحقیقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ متعلقہ لوگوں کو بے نقاب کریں گے،پیسا استعمال کرنا، دھونس استعمال کرنا اپوزیشن کی سیاست کے بنیادی اصول ہیں، اپوزیشن کرپشن بچانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ ہم نے انتخابات کی شفافیت کی پوری کوشش کی جب کہ ووٹ خراب کرنے کی ترغیب علی حیدر گیلانی نے دی۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن ارکان کی سازش سامنے آئی ہے، پیسے سے سیاست کو کاروبار

بنانے والے بے نقاب ہوں گے، اپوزیشن نے ڈرامہ رچایا، ہم بتائیں گے کہ کون ایجنٹس ہیں جو پی پی اور ن لیگ کی پراکسیز ہیں۔پولنگ بوتھ سے کیمرہ نکلنے سے متعلق سوال پر شبلی فراز نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے اور پولنگ کے لیے نیا بوتھ

بنایا جائے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ان لوگوں (اپوزیشن) نے قومی اسمبلی میں کم تعداد کے باوجود الیکشن جیتا، سب کو پتا ہے کون پیسے لے کر اسلام آباد میں گھوم رہا تھا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے شفاف انتخابات کے لیے ہر طریقہ اپنایا، یہ لوگ چوری بھی کرتے ہیں اور ایف آئی آر بھی کرواتے ہیں۔

سیاست کو کاروبار بنانے والے ایکسپوز ہو گئے ہیں، بلیک میل کرنا اور دھونس دھاندلی ان کی سیاست کے ستون ہیں۔شبلی فراز نے کہاکہ اپوزیشن والے اوپن ووٹ کی مخالفت اس لیے کر رہے تھے کہ یہ ووٹ کے خریدار ہیں، ہماری جدوجہد ہے کہ کرپٹ ٹولے سے ملک کو نجات

دلائی جائے جبکہ یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری اور ان کی جیت میں فرق ہے، ہمارے 180 ممبران تھے اور ان کے 150 ممبران تھے تاہم ہمارا امیدوار ہار گیا، میرا یہی سوال ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں اکثریت کے باوجود کیسے ہار گئے؟

ہم تہہ تک جائیں گے اور جس نے یہ کیا انہیں بے نقاب کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے آصف علی زرداری کو بچانے کے لیے استعفیٰ دیا، یوسف رضا گیلانی نے لیڈر شپ کو ترجیح دی اس لیے نا اہل ہوئے، جب تک اوپن بیلٹ نہیں ہو گا، یہ لوگ اس طرح کی چیزیں کرتے رہیں گے، سینیٹ میں اوپن ووٹنگ نہیں ہو گی تو ایسے حربے استعمال ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…