منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ چیئرمین کا انتخاب ، پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی اہم ترین رہنما نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)شمیم آفریدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔جمعہ کو شیری رحمن نے باضابطہ سیکرٹری سینیٹ کو تحریری آگاہ کر دیا۔شیری رحمن نے کہاکہ اب پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیری رحمن نے باضابطہ سیکرٹری سینیٹ کو تحریری آگاہ کر دیا۔شیری رحمن نے کہاکہ اب پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ سینٹ کے پولنگ بوتھ پر کیمرے کس نے لگائے ،یہ آئینی جرم اور غیر قانونی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہاکہ ان کی چوری بے نقاب ہو گئی ہے،پہلے ڈسکہ کے الیکشن کمیشن کے عملے کو چوری کیا گیا ، جو حرکت کی گئی سکریسی آف ووٹ کو ٹیمپر کرنے کی کوشش کی گئی ،یہ آئینی جرم اور غیر قانونی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان چہروں کو بے نقاب کیا جائے یہ حرکت کیوں کی گئی ،سینٹ کے پولنگ بوتھ پر کیمرے کس نے لگائے ،چیئرمین سینٹ موجود ہے یہ حرکت کس نے کی نظام کو بدبودار بنا رہے ہیں ،ان کو پتا ہے یہ ہار رہے ہیں جنہوں نے یہ حرکت ان کو عوام کے سامنے لانا چاہیے ،2018کے الیکشن میں آر ٹی ایس کو بیٹھنے سے آج تک ایک تسلسل ہے۔دریں اثنا پی ڈی ایم کے ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سینیٹ ایوان میں خفیہ کیمرے لگاکر پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کردیا گیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سینیٹ ایوان میں خفیہ کیمرے لگاکر پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کردیا گیا ۔پی ڈی ایم کے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا امیدوار بھی خفیہ ایجنسیوں کی کالز آنے سے انکاری اور کہاکہ مجھے یا میرے ساتھیوں کو کسی خفیہ ایجنسی کی کوئی کال نہیں آئی



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…