اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

’’اپوزیشن نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے لگانے کی واردات کی اورپھرخود ہی بےنقاب کر دیا ‘‘

datetime 12  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پولنگ بوتھ سے کیمرہ نکلنے کے معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ سیاست کو کاروبار بنانے والے ایکسپوز ہو گئے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے لگانے کی واردات کی اورخود ہی بےنقاب کیا، خفیہ کیمروں کی تحقیقات کرائیں گے۔ قومی اسمبلی میں

اکثریت کے باوجود کیسے ہار ے اسکی تہہ تک جائیں گے ۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات کی شفافیت کی پوری کوشش کی جب کہ ووٹ خراب کرنے کی ترغیب علی حیدر گیلانی نے دی۔ان کا کہنا تھا اپوزیشن ارکان کی سازش سامنے آئی ہے، پیسے سے سیاست کو کاروبار بنانے والے بے نقاب ہوں گے، اپوزیشن نے ڈرامہ رچایا، ہم بتائیں گے کہ کون ایجنٹس ہیں جو پی پی اور ن لیگ کی پراکسیز ہیں۔پولنگ بوتھ سے کیمرہ نکلنے سے متعلق سوال پر شبلی فراز کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا ان لوگوں (اپوزیشن) نے قومی اسمبلی میں کم تعداد کے باوجود الیکشن جیتا، سب کو پتا ہے کون پیسے لے کر اسلام آباد میں گھوم رہا تھا،ہم نے شفاف انتخابات کے لیے ہر طریقہ اپنایا، یہ لوگ چوری بھی کرتے ہیں اور ایف آئی آر بھی کرواتے ہیں، سیاست کو کاروبار بنانے والے ایکسپوز ہو گئے ہیں، بلیک میل کرنا اور دھونس دھاندلی ان کی سیاست کے ستون ہیں۔شبلی فراز کا کہنا تھا اپوزیشن والے اوپن ووٹ کی مخالفت اس لیے کر رہے تھے کہ یہ ووٹ کے خریدار ہیں، ہماری جدوجہد ہے کہ کرپٹ ٹولے سے ملک کو نجات دلائی جائے جبکہ یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا ہماری اور ان کی جیت میں فرق ہے، ہمارے 180 ممبران تھے اور ان کے 150 ممبران تھے لیکن ہمارا امیدوار ہار گیا، میرا یہی سوال ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں اکثریت کے باوجود کیسے ہار گئے؟ ہم تہہ تک جائیں گے اور جس نے یہ کیا انہیں بے نقاب کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے آصف علی زرداری کو بچانے کے لیے استعفیٰ دیا، یوسف رضا گیلانی نے لیڈر شپ کو ترجیح دی اس لیے نا اہل ہوئے، جب تک اوپن بیلٹ نہیں ہو گا، یہ لوگ اس طرح کی چیزیں کرتے رہیں گے، سینیٹ میں اوپن ووٹنگ نہیں ہو گی تو ایسے حربے استعمال ہوں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…