منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے قبل یوسف رضا گیلانی نے جیت کا دعویٰ کر دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضاگیلانی نے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کردیا اور کہا سب کو پتہ ہے ہم جیت چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کےامیدواریوسف رضاگیلانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ حکومت کے پاس نمبرپورے تھے لیکن آپ سینیٹر منتخب ہوگئے کیسے،

جس پر یوسف رضاگیلانی نے کہا حکومت کی اس وقت پوزیشن مختلف تھی اور حکومت طاقت میں تھی۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ مٹی کا بھی وزیر اعظم ہو کسی کو ہلنے نہیں دیتا، وزیر اعظم، ممبران پارلیمنٹ میں بہت فاصلہ تھا جسکا فائدہ ہمیں ہوا، جب میں وزیر اعظم تھا تو طلبا کے وفودپارلیمان کی کارروائی دیکھتے تھے۔یوسف رضا گیلانی نے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا سب کو پتہ ہے ہم جیت چکے ہیں ، میری جیت سے جمہوریت کو فروغ ملے گا۔خیال رہے ایوان بالا میں چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا ، چیئر مین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے عبد الغفور حیدری اور حکومت کے مرزا محمد آفریدی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہیں۔چیئرمین سینیٹ بننےکےلیےکم ازکم 51ووٹ درکار ہیں ، نمبر گیم میں اپوزیشن اکیاون ووٹ کے ساتھ آگے ہے اور حکومتی اتحاد کے پاس اڑتالیس ووٹ ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے اکلوتا ووٹ کسی کونہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…