ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

’’سینیٹ میں پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرے کی نشاندہی‘‘ اگر ہماری ایجنسیز کے پاس یہ کیمرے ہیں تو پھر اللہ ہی حافظ ، مجھے تو سپائنگ کی فکر پڑ گئی ہے ‘ وفاقی وزیر فواد چودھری کا ردعمل

datetime 12  مارچ‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اصول کی بات تو یہ ہے کہ کیمرے نہیں لگائے جا سکتے لیکن اپوزیشن کی جانب سے جو کیمرے دکھائے گئے تو اتنے بڑے کیمرے تو بچوں کے پاس بھی نہیں ہوتے ، اپوزیشن کے بقول اگر ہماری ایجنسیز کے

پاس یہ کیمرے ہیں تو پھر اللہ ہی حافظ ہے کہ ہماری سپائن کے یہ حالات ہیں ، پھر تو ریفریشرکورسزہونے چاہئیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن والے جو کیمرے دکھا رہے ہیںیہ تومیرا تو خیال جس نے لگائے ہیں اگر کسی نے لگائے ہیں تو اسے بنیادی ٹیکنالوجی کے لیکچرزچاہئیںکیونکہ آج کل تو اتنے کیمرے توبچوں کے پاس بھی نہیں ہوتے ۔اگربقول اپوزیشن کے ہماری ایجنسیز کے پاس یہ کیمرے ہیں تو اللہ ہی حافظ ہے اور مجھے تو فکر پڑ گئی ہے کہ ہماری سپائنگ کے یہ حالات ہیں اور ہمیں ریفریشر کورسز چاہئیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ بھی دیکھ لینا چاہیے کہ یہ کام کرتے ہیں یا نہیں ہے،یا پہلے تھے یا نہیں تھے لیکن یہ کیمرے اتنا سنجیدہ معاملہ نہیں ہے ۔اصول کی بات کریںتو وہ ٹھیک ہے کیمرے نہیں لگائے جا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کیمروں کی اصل کہانی کیا ہے اس وقت سیکرٹری سینیٹ کی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ سارے انتظامات کے ذمہ دار ہوتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…