منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ الیکشن: اپوزیشن ناشتے پر کتنے سینیٹرز جمع کرنے میں کامیاب ہو گئی

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست حاصل کرنے کے لیے رسہ کشی جاری ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اپوزیشن اپنے ناشتے پر 51 سینیٹرز پورے کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور سینیٹ میں اپنی جیت کے دعوے بھی کررہی ہے۔چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے

علی حیدر گیلانی نے جیت کی پیش گوئی کی ہے اور کہا کہ انشا اللہ ہم پانچ ووٹوں سے جیتیں گے۔دوسری طرف آج ہونے والے سینیٹ اجلاس میں 48 نو منتخب ارکان سینیٹ نے حلف اٹھا لیا ہے جس میں سب سے زیادہ سینیٹرز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔تفصیلات کے مطابق نو منتخب ارکان سینیٹ نے 6 سال کی مدت یعنی 2021 سے 2027 تک کے لیے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے محسن عزیز، لیاقت تراکئی، شبلی فراز، فیصل سلیم، ذیشان خانزادہ، دوست محمد خان، ہمایوں مہمند نے حلف اٹھایا۔ اس کے علاوہ ثانیہ نشتر، فلک ناز، گردیپ سنگھ، فوزیہ ارشد، سیف اللہ نیازی، عون عباس، اعجاز چوہدری، علی ظفر نے بھی حلف لیا۔ پی ٹی آئی کے فیصل ووڈا، سیف اللہ آبڑو اور عبدالقادر نے بھی بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا۔پیپلز پارٹی کے 8 سینٹرز جن میں شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، تاج حیدر، شہادت اعوان، جام مہتاب دیہڑ، پلوشہ خان، فاروق ایچ نائیک اور یوسف رضا گیلانی بھی بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے 6 سینٹرز پرنس احمد عمر، منظور احمد، سرفراز بگٹی، سعید ہاشمی، ثمینہ مشتاق اور دانش کمار بھی سینیٹر کا حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔مسلم لیگ ن کے 5 سینٹرز ڈاکٹر عفنان اللہ، سعدیہ عباسی، ساجد میر، اعظم نزیر تاررڑ اور عرفان صدیقی نے بھی حلف اٹھا لیا ہے۔جمعیت علماء اسلام ف کے سینٹرز مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ اور عطاء الرحمان بھی بطور سینیٹر حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔اے این پی کے ہدایت اللہ اور عمر فاروق، ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری اور خالدہ اطیب، بی این پی کے محمد قاسم اور نسیمہ احسان جب کہ مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…