جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

عدالت نے پنجاب حکومت کو جرمانہ کر دیا

datetime 11  مارچ‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے پنجاب حکومت پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ اوقاف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمران کو مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے عدالتی احکامات کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک عبدالعزیزاعوان نے مہلت کی استدعا کی جسے فاضل عدالت نے مسترد کردیا۔چیف جسٹس محمد قاسم خان

نے ریمارکس دئیے کہ ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا پنجاب حکومت نے ابھی تک جواب جمع کیوں نہیں کرایا؟ ۔فاضل چیف جسٹس نے پنجاب حکومت کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وہ محکمہ اوقاف میں 20سال سے کنٹریکٹ بنیادوں پرملازمت کررہا ہے، اعلی حکام کومتعدددرخواستیں دینے کے باوجودملازمت میں مستقل نہیں کیاگیا، ملازمت پرمستقل نہ ہونے سے اگلے عہدے پر ترقی بھی نہیں دی جارہی، عدالت حکومت کو ملازمت پر مستقل کرنے کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…