بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین کیلئے ن لیگ کا سینیٹر نامزد کر دیا

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس جماعت کی کیا سیاسی حیثیت یا عزت ہو گی جو سینٹ میں اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود اپنی جماعت کے رکن کو چیئرمین کے لئے نامزد نہ کر سکے اور اس کے لئے اس کو اسٹیبلشمنٹ

کے آگے ناک رگڑنی پڑے اور جس نے ڈپٹی چیئرمین کے لئے ن لیگ ہی کے سینیٹر کو نامزد کر دیا۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف نے ن لیگ کو سینیٹر کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے نامزد کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کا آٹا چینی کھا گئے، خود اے ٹی ایمز کے پیسے پر عیش کرتے ہو اور کروڑوں عوام پر مہنگائی اور نا اہلی کا عزاب مسلط کر کے بھاشن دیتے ہو؟۔ ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل میں مریم نواز نے کہا کہ یا عاصم سلیم باجوہ کو سنا رہے ہو جس کے اربوں روپے کو آپ نے تحفظ دیا،دنیا کو پاگل سمجھ رکھا ہے کیا؟ یا احمقوں کی جنت میں بستے ہو،یہ آپ اپنے آپ کو بتا رہے ہیں؟کیونکہ آپ نے بنی گالہ محل کے بارے میں جھوٹ بول کر،اداروں سے دبا ؤڈلوا کر صادق اور امین کا جعلی سرٹیفکیٹ حاصل کیا،دھوکے سے بنی گالہ کا محل ریگولرائز کرایا،فارن فنڈنگ کیس میں اربوں روپیہ نوکروں کے نام پر منگوایا اور کھا گئے،جیبوں اور ووٹ پر ڈاکہ ڈالا۔ مریم نواز نے کہا اس جماعت کی کیا سیاسی حیثیت یا عزت ہو گی جو سینٹ میں اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود اپنی جماعت کے رکن کو چیئرمین کے لئے نامزد نہ کر سکے اور اس کے لئے اس کو اسٹیبلشمنٹ کے آگے ناک رگڑنی پڑے اور جس نے ڈپٹی چیئرمین کے لئے ن لیگ ہی کے سینیٹر کو نامزد کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…