دنیا بھر کے مسلمانوں کو شب معراج مبارک

11  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شب معراج کی مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں شب معراج کی مبارکباد دی۔ دوسری جانب متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے شب معراج کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے

ہوئے کہا ہے کہ انسان اشرف المخلوقات ہے اور جس کی معراج واقعہ معراج النبیؐ ہے۔ بیت المقدس میں تمام انبیاء کی امامت کے باعث آپﷺ کو امام الانبیاء کا شرف حاصل ہوا،پنج وقتہ نمازمعراج کا تحفہ ہے اور ثواب 50نمازوں کا عطا کیاجائے گا،قبلہ اول بیت المقدس سے اسلام و نبی اسلام کی تاریخی یادیں جڑی ہیں کسی طور دستبردار نہیں ہوسکتے،بیت المقدس مسلمانوں کا ورثہ ہے،ہیکل سلیمانی و یہودآبادکاری کو برداشت نہیں کریں گے۔مرد قلندر بوریا نشین درویش بانی اسلامی انقلاب ایران امام خمینی نے جمعہ الوداع کو یوم القدس منائے جانے کا جرأت مندانہ اور قابل تقلید و ستائش کردار اداکیااور مسئلہ فلسطین کو دنیا کا اہم ترین حل طلب مسئلہ قرار دے کر فلسطینی مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عوام میں اسرائیل،امریکہ و استعمار کے خلاف شعور و بیداری پیداکی۔معراج النبیؐ کے اجتماع سے مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، مرکزی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزایوسف حسین، سرپرست خطیب پاکستان مولانا انتظارالحق تھانوی،علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،علامہ حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی،علامہ وحید نورانی نے کہا کہ واقعہ معراج انسانی تاریخ کا وہ معجزاتی واقعہ ہے جس پرآج تک دنیا کے اہل علم و دانش و سائنسدان تحقیق کے ذریعے نئے نئے علوم و فنون ایجاد ہورہے ہیں۔شب معراج کی سب سے پہلے تصدیق حضرت ابوبکر ؓ نے کی جس پر دربار رسالت ؐ سے سیدنا ابوبکر کو صدیق کا لقب عطاہوا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…