فیصل آباد(آن لائن)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)نے حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں وعدے کے باوجوداضافے نہ کرنے پر 16مارچ سے بھرپوراحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ مرکزی صدر حاجی محمدارشاد کی ہدایت پر ہرسوموارکواضلاع کی سطح پرجبکہ30 مارچ کو وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاجی
مظاہرہ اوردھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ انہارمیں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدا لعزیز بھٹی کی زیرصدارت ہونیو الے اجلاس میں ڈویژنل صدررانا سجاد احمد خان،سرپرست علیٰ ا حمد نواز بلوچ،سیکرٹری جنرل ایپکا فیصل آباد ڈویژن مختار حسین بلوچ،صدر محکمہ انہارزاہد محمود،احمد رضا بھٹی،ملک زوہیب علی،محمد شفیق اعوان،ضیغم محمود صدر ایپکا سکول ونگ،ملک محمد ندیم جنرل سیکرٹری ایپکا سکول ونگ،جاوید بشیر،احتشام سرور،عبدالوحید،رانا نعیم اوردیگر ذمہ دمہ داران شریک ہوئے،اجلاس میں گذشتہ روز لاہورمیں حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی و صوبائی (صدر ایپکا پاکستان/ پنجاب)کی زیرصدارت صوبائی ایگزیکٹیو باڈی کے اجلاس میں فیصلہ جات سے آگاہ کیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ16مارچ بروز سوموار تمام اہلکاران محکمہ انہارفیصل آباد میں 11 بجے اکھٹے ہوں گے اور اپنے حق کے لیے بھر پور احتجاجی ریلی نیکالیں گے۔چوہدری عبدالعزیزبھٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت وقت کے خلاف 30 مارچ کو ایپکا لیڈر حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی اورصوبای صدر ایپکا پاکستان پنجاب کی قیادت میں لاہور وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنادیں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب ملازمین کا جنرل اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہے حکومت اسلام آباد کی طرح کسی
بھی تنظیم کے ڈارک لیڈر کو خرید کر پنجاب میں بھی ملازمین دھرنا ناکام بنانے کی ناکام کوشش کر سکتی ہے 16 مارچ اور 30 مارچ کو بھی ملازمین بھرپور شرکت کرتے ہوئے احتجاج کو کامیاب بنائیں اور حکومت پنجاب کو تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ھاؤس ریکوزیش گروپ انشورنس اور پینشن اضافے کے نوٹیفکیشن جاری کروانے جا سکیں۔