چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ضروری نہیں حکومت کے ہر مطالبے پر ساتھ دیتے رہیں

11  مارچ‬‮  2021

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)حکومت کی اہم اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ یہ حجت تمام کرنے کے دن ہیں ، ضروری نہیں کہ حکومت کے ہر مطالبے پر ساتھ دیتے رہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے قومی اسمبلی میں حکومت کو جو دھچکا پہنچا ہے اس کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلنے میں ہی حکومت کی بقا ہے ، جب کہ ہم نے تاحال چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ، پہلے دیکھیں گے کہ وزیراعظم کس کا نام سامنے لاتے ہیں۔دوسری جانب ایم کیو ایم نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے حکومتی امیدوار کو جتوانے کے لیے سینیٹ میں اپنے ووٹ پورے کرلیے ہیں۔ایم کیو ایم ذرائع نے بتایاکہ عدت میں بیٹھی ایم کیو ایم کی خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب سینیٹر خالدہ اطیب نے شرعی تقاضے پورے کرلیے ہیں،نو منتخب سینیٹر تمام شرعی تقاضے پورے کرتے ہوئے اسلام آباد جائیں گی۔ذرائع کے مطابق خالدہ اطیب حلف بھی لیں گی اور پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ بھی کاسٹ کریں گی۔یاد رہے گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے کنویئر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر کشور زہرہ نے خالدہ اطیب سے رابطہ کیا تھا اور کہاتھا کہ عدت ختم کرنے کے لیے فتوی لے سکتی ہیں۔جس کے بعد خالدہ اطیب نے عدت میں ہونے کے باعث ووٹ ڈالنے کے لیے اسلام آباد جانے کے حوالے سے علما کرام سے رجوع کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…