جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

لانگ مارچ کی تیاریاں حمزہ شہباز اور مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں تفویض

datetime 11  مارچ‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)نے پی ڈی ایم کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف 26 مارچ کو سندھ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کررکھا ہے، اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن)

نے بھی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ پارٹی قیادت نے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے مرکزی اور مقامی سطح کے رہنماں سے ایک ہفتے میں تجاویز طلب کرلی ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنمائوں کی جانب سے ملنے والی تجاویز کی روشنی میں حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی، مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف شہباز شریف سے مشاورت کے بعد حکمت عملی کی حتمی منظوری دیں گے۔دوسری جانب پنجاب میں حکومت مخالف لانگ مارچ کے حوالے سے حمزہ شہباز اور مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے حمزہ شہباز کو پنجاب میں پارٹی کو منظم اور متحرک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، اس سلسلے میں حمزہ شہباز لانگ مارچ سے قبل پنجاب بھر کے طوفانی دورے بھی کریں گے، اس دوران حمزہ شہباز ورکرز کنونشن اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، حمزہ شہباز پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کی صوبائی قیادت سے بھی رابطے اور ملاقاتیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…