پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

گورنمنٹ گرلز سکول چکوٹھی کا چوکیدار ڈان بن گیا

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چناری (آن لائن)گورنمنٹ گرلز سکول چکوٹھی کا چوکیدار ڈان بن گیا 8-45تک سکول بند،مقامی لوگوں نے چوکیدار کے گھر سے چابیاں منگوا کر سکول کھلوایا سکول کو تالے لگنے کے باعث طالبات اور سٹاف پونے گھنٹے تک روڈ پر کھڑے رہے عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز حسب معمول گورنمنٹ گرلز سکول چکوٹھی کا چوکیدار سکول میں

حاضر رہنے کے بجائے فون بند کر کے گھر میں سویا رہا طالبات اور سٹاف پونے گھنٹے تک روڈ پر کھڑے رہے جس کے بعد مقامی لوگوں نے چوکیدار کے گھر سے چابیاں منگوا کر سکول کھلوایا لوگوں کے گھر جانے کے باوجود بھی چوکیدار نہ آیا صرف چابیاں بھیج دی گئیں اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور جب چوکیدار کو طلب کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ میں اتنی ڈیوٹی نہیں کرسکتا اپنی مرضی سے ڈیوٹی کروں گا عوامی حلقوں کا کہنا ہے ایل او سی کے قریب واقعہ چکوٹھی سکول میں اگر کوئی واقعہ پیش آجائے تو اس کا کون ذمہ دار ہو گا ڈپٹی کمشنر،اے سی اور محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کو اس غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے چوکیدار کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لانی چاہیے مقامی لوگوں کے مطابق اس سے قبل بھی چوکیدار مذکور اس طرح کی غفلت کا مرتکب ہوتا رہا سکول کی انتظامیہ کے علم میں حقیقت ہونے کے باوجود سیاسی اثر ورسوخ کے باعث اس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس پر عوامی حلقے حیرت کا اظہار کر رہے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ادارہ کی پرنسپل کے سکول آنے کے بعد مقامی لوگوں کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کر کے صورتحال سے آگاہ کیا لیکن پرنسپل نے کوئی بھی کارروائی کے بجائے لوگوں کو تسلی دے کر وآپس بھیج دیا کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…