منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی دوڑ میں سب سے آگے،دیگر 3 سینیٹرز بھی دوڑ میں شامل

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے اپنے امیدوار کے انتخاب کے قریب پہنچ گئی ،مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین کی دوڑ میں سب سے آگے جبکہ ولید اقبال، محسن عزیز اور اعجاز چوہدری بھی دوڑ میں شامل ہیںجبکہ وزیر اعظم حتمی منظوری اتحادیوں سے مشاورت کے بعد دیں گے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے تحریک انصاف کس کو نامزد کرے گی اس سلسلے میں مشاورت کا سلسلہ اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کے قریب ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی

چیئرمین سینیٹ کی دوڑ میں سابق فاٹا کے علاقے باڑہ خیبر ایجنسی کے سینیٹر مرزا آفریدی سب سے آگے ہیں ،مرزا آفریدی قائمہ کمیٹی کامرس کے چیئرمین، اور ایف بی آر پالیسی بورڈ کے رکن بھی ہیں ۔جبکہ ولید اقبال، محسن عزیز اور اعجاز چوہدری بھی دوڑ میں شامل ہیں،سینیٹر ولید اقبال بیرسٹر اور ڈاکٹر علامہ اقبال کے پوتے ہیں،محسن عزیز صنعتکار اور سینیٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے سینیٹر ہیں اوراعجاز چوہدری پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اورصنعتکار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…