جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

رمضان پیکج کا اعلان، حکومت کا 19 بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کمی کا فیصلہ

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔ بدھ کو وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جسمیں ای سی سی نے اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی،رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی

جائے گی،رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز کو 7 ارب 80 کروڑ روپے دئے جائیں گے،یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے، چینی اور گھی سمیت اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے سستی فراہم کی جائیں گی۔ ایم ڈی یو ایس سی نے کہاکہ رمضان کیلئے اشیائے ضروریہ کی خریداری کا عمل یکم اپریل سے شروع کیا جائے گا، رمضان پیکیج ملک کے تمام 4 ہزار سے زائد آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوگا۔ای سی سی کی یو ایس سی کو اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلئے بروقت فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت،ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزرکو مارچ سے نومبر 2021ء تک یوریا کی پیداوار کیلئے کو آپریٹ گیس کی اجازت دی گئی،ای سی سی نے محفوظ سرنجز کے استعمال بارے سمری کی بھی منظوری دیدی،ای سی سی نے فوڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کیلئے 10 گاڑیوں کی ڈیوٹی فری درآمد کی بھی منظوری دیدی،اجلاس میں طور خم بارڈر سے خام کپاس کی درآمد کی منظوری بھی دے دی،ای سی سی کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن کو کور افراط زر کے 85 فیصد کی بنیاد پر نظر ثانی کی اجازت دی گئی،ای سی سی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن کے حوالے سے پائیڈ کو اسٹڈی جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی،اجلاس میں پاور سیکٹر سبسڈیز پر نظرثانی کی سمری بھی منظور کرلی گئی،مختلف وزراتوں کیلئے 7 تکنیکی ضمنی گرانٹس

کی منظوری دے دی گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔ وزارت تعلیم کے کورونا سے متعلق منصوبے کیلئے ایک ارب 5 کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی گئی،کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ منظورکرلی گئی،امن دستوں میں تعینات سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں

کی تنخواہوں کیلئے 33 کروڑ سے زائد کی گرانٹ منظورکرلی گئی،فیڈرل انشورنس محتسب دفتر کیلئے 3.15 کروڑ کی گرانٹ منظور،نیشنل شپنگ کارپوریشن کیلئے 96.85 لاکھ کی گرانٹ منظور،کیبنٹ ڈویژن کیلئے 6.73 کروڑ کی گرانٹ منظور،سینٹرل کاٹن کمیٹی کیلئے 41.9 کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی گئی

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…