ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

تمام تعلیمی ادارے کھلیں رہیں گے، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ امتحانات کی وجہ سے حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے کیوں کہ ملک میں سب کچھ کھلا ہے تو اس صورت میں

اسکول مزید بند نہیں ہوں گے، کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مائیکرولاک ڈان کا آپشن استعمال کیا جائے خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث حکومت کی طرف سے لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس، تمام صوبوں کے وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان اور شفقت محمود کی میڈیا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔جب کہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا گیا، صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ امتحانات کی وجہ سے حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے کیوں کہ ملک میں سب کچھ کھلا ہے تو اس صورت میں اسکول مزید بند نہیں ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…