منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

5 ہزار ادویات کی قیمتیں کم کرانا گناہ بن گیا ہیلتھ کمیٹی سے نکالے جانے پرسینیٹر عتیق شیخ پھٹ پڑے

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹر عتیق شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے ہیلتھ کمیٹی سے اس لئے ہٹایا گیا ہے کہ میں 5 ہزار ادویات کی قیمتیں کم کرنے جارہا تھا ،اسلام آباد میں ایک مہنگاترین ہسپتال کے افسران حکومت کو کچھ نہیں ۔بدھ کے روز ایوان بالا میں سینیٹر خوش بخت شجاعت نے

اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کمیٹی میں میرے تمام دوستوں نے بھرپور ساتھ دیا اور اس حوالہ سے ادارے کے افسران نے بھی تعاون کیا،اس موقع پر سینٹر عتیق شیخ نے کہا کہ مجھے ہیلتھ کمیٹی سے اس لیے ہٹایا گیا کہ میں پانچ ہزار ادویات کی قیمتیں کم کرنے جا رہا تھا ،دوسری جانب اسلام آباد میں ایک مہنگا ترین ہسپتال موجود ہے جس کے افسران کمیٹی تو کیا حکومت کو بھی کچھ نہیں سمجھتے ،انہوں نے اپیل کی ہے کہ آئندہ جو بھی ہیلتھ کمیٹی کا چیئرمین بنے و ہ ادویات سمیت دیگر امور کو ملحوظ خاطر رکھے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ، سینیٹ اجلاس میں پرائیذنگ آفیسر سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہیلتھ کمیٹی نے بہت ہی اچھا کام کیا ۔دوسری جانب سینٹ میں آغاز حقوق بلوچستان کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد سینٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں دس ہزار افراد کو نوکریاں دی گئیں ،اس سے قبل بلوچستان کے افراد وفاق میں ایک بھی فرد ملازمت حاصل نہیں کر سکتا تھا۔

آغاز حقوق بلوچستان کا بانی رضا ربانی تھے اور انکو ہدایت سابق صدر آصف علی زرداری کی تھی،اب بھی ہمارے بلوچستان میں ہزاروں ملازمیتں باقی ہیں اس پر آغاز حقوق کے ساتھ انکو بھرتی کیا جائے ،پرائذائڈنگ آفیسر جاوید عباسی نے کہااس پر ادارے فوری طور پر عمل کریں اور رپورٹ کمیٹی کو پیش کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…