بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے لیے اضافی ریٹائرمنٹ مراعات کا انکشاف، جان کر حامد میر بھی چِلا اٹھے’اڑا‘ کر رکھ دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سرکاری دستا ویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے لیے اضافی ریٹائرمنٹ مراعات رکھی گئیں۔ قومی موقرنامے ’روزنامہ جنگ‘ میںشائع صحافی انصار عباسی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے اپنی ریٹائرمنٹ سے چند ماہ قبل فل کورٹ سے اپنے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد

اضافی سہولتوں اور مراعات کی منظوری حاصل کی تھی اور اس کے بعد وزارت قانون اور وزارت خزانہ کی ہچکچاہٹ کے باوجود وفاقی حکومت نے بھی اس کی منظوری دے دی تھی ۔وزارت خزانہ کی فائل میں لکھا گیا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججوں بشمول چیف جسٹس پاکستان کو پنشن کی مد میں ہینڈسم رقم اور متعدد سہولیات فراہم کررہی ہے۔ جب کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ نجی مقاصد کے لیے سپورٹ سٹاف کی سہولت حاصل کرے کیوں کہ ان کا مقصد حکام کے امور انجاد دینا ہے۔ اگر اس تجویز کی منظوری دی جاتی ہے تو اس طرح کے مطالبات دیگر دفاتر جیسا کہ آئینی ادارے جس میں وفاقی شرعی عدالت، ہائی کورٹس، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین نیب اور پہلے سے ریٹائرڈ اعلیٰ عدلیہ کے چیف جسٹس وغیرہ کی جانب سے بھی کیے جاسکتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے 1997کے صدارتی آرڈر2(جو کہ اعلیٰ عدالتوں کی درخواستوں ،پنشنز اور مراعات سے متعلق تھا)میں 2018میں ترمیم کی تاکہ جسٹس ثاقب نثار کو ان کی ریٹائرمنٹ پر اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری فراہم کیا جا سکے ۔اضافی مراعات کے ساتھ ساتھ سابق چیف جسٹس ریٹائرمنٹ کے بعد جن سہولتوں کے حقدار ہیںان میں ،کم قیمت پر سرکاری گاڑی خریدنا ،تنخواہ کا 85فیصد حصہ بطور پنشن(اس وقت پنشن دس لاکھ بنتی ہے)،تین ہزار مفت لوکل کالز ماہانہ کے ٹیلی فون بل کی ادائیگی ،دو ہزار یونٹس ماہانہ مفت بجلی کی فراہمی ،پانی کی مفت فراہمی ،ماہانہ تین سو لیٹر پٹرول کی فراہمی ،ایک ڈرائیور اور ایک اردلی یا پھر وہ چاہیں تو ڈرائیور اور اردلی کی تنخواہ اور انہیں ملنے والے تمام الاونسز اور سہولتوں کی ملا کر سپیشل اضافی پنشن وصول کر سکتے ہیں،اس کے علا وہ چوبیس گھنٹے کے لیے رہائش گاہ پر سیکیورٹی گارڈ کی فراہمی کی سہولیات شامل ہیں ثاقب نثار کو ملنے والی مراعات پر سینئر سینئر صحافی حامد میر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ اُڑا کے رکھ دیا آپ نے۔۔دس لاکھ روپے ماہانہ پینشن، تین سو لیٹر پٹرول ماہانہ مفت ،دو ہزار یونٹس ماہانہ بجلی مفت،ماہانہ تین ہزار لوکل کالز بھی مفت،بجلی اور پانی بھی مفت،سرکاری خرچے پرایک ڈرائیور،اردلی،سکیورٹی گارڈ اور گریڈ سولہ کا پرائیویٹ سیکرٹری بھی ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…