ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

جیلوں میں موجود قیدیوں نے کروڑوں روپے کما کر حکومت کے حوالے کر دئیے

datetime 10  مارچ‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں نے کروڑوں روپے کما کر حکومت کے حوالے کر دئیے۔پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی کمائی کے حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں نے لگ بھگ پونے 9 کروڑ روپے کا منافع کمایا۔

رپورٹ کے مطابق 5 سال میں پنجاب بھر سے 21 ہزار سے زائد قیدیوں نے 8 کروڑ 76 لاکھ روپے منافع کمایا، یہ منافع مختلف اشیا ء کی فروخت سے حاصل ہوا۔جیل میں قیدیوں کی تیار کردہ 18 مختلف اشیا ء مارکیٹ میں فروخت کی گئی تھیں، ان اشیا ء میں قالین، کمبل، کٹ باکس، سائیڈ لاکرز، فرنیچر سمیت کئی دیگر اشیا ء شامل تھیں، یہ اشیا ء قیدیوں نے مہارت کے ساتھ بنائیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں نے ٹیکسٹائل میں سب سے زیادہ 2 کروڑ سے زیادہ کا منافع کمایا، قیدیوں کی جانب سے کمائی گئی رقم چالان کی صورت میں قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…