بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پندرہ سال تک نام اور بھیس بدل کر سائوتھ افریقہ میں روپوش رہنے والے دہشت گرد کو پاکستان پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(این این آئی)مریدکے سٹی پولیس نے لاہور ائیر پورٹ پر چھاپہ ما ر کر پندرہ سال تک نام اور بھیس بدل کر سائوتھ افریقہ میں روپوش رہنے والے سر کی قیمت والے دہشتگرد کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ

سنگین مقدمات میں مطلوب دہشت گرد مدثر جو کہ پندرہ سال تک سائوتھ افریقہ میں روپوش رہا اور اب بھیس اور نام بدل کر واپس پاکستان آرہا ہے اور لاہور ائیر پورٹ پر اترے گا ۔ڈی پی او نے ڈی ایس پی مریدکے چوہدری افتخار وریا اور ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے چوہدری لیاقت جٹ پر مشتمل دو رکنی ٹیم لاہور ائیر پورٹ روانہ کی جنہوں نے ملزم کو جہاز سے اترتے ہی ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزم مدثر گوجرانوالہ کا رہائشی ہے اور دہشتگردی سمیت کئی سنگین مقدمات میں عرصہ پندرہ سال سے پولیس کو مطلوب تھا اور نام بدل کر سائوتھ افریقہ میں روپوش تھا ،ملزم کے سر کی دس لاکھ روپے قیمت بھی مقرر ہے،ملزم اپنے تبدیل شدہ نام سے سفر کرکے ایک شادی میں شرکت کیلئے پاکستان پہچا اور پکڑا گیا جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اورسنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…