اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

حکومت نے عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی آفر کر دی

datetime 9  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی چئیرمین سینٹ سے ملاقات، چئیرمین سینٹ سے ملاقات کے بعد عبدالغفور حیدری اور پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کی، حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدے کی آفر کر دی ہے، پرویز خٹک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہمارے ڈپٹی بن جائیں، اس موقع پر ایک صحافی نے مولانا عبدالغفور حیدری

سے سوال کیا کہ کیا آپ کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدے کے لئے نامزد کر دیا گیا، جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین بن جائیں گے، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہماری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، عبد الغفور حیدری نے کہا کہ صادق سنجرانی فی الوقت ہمارے چیئرمین ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…