ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹ میں گیند کو تھوک لگایا جاتا ہے، عمران خان کو لگتا ہے کرکٹ کی طرح عوام کو بھی تھوک لگا کر چلایا جا سکتا ہے

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ +آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول کھیل ہے،کرکٹ میں باؤلر گیند کو تھوک لگا لگا کر چمکاتا ہے تاکہ اچھی سوئنگ کرا سکے، لیاقت بلوچ نے وزیراعظم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان بھی باؤلر تھے ورلڈ

کپ جیتے، وکٹیں لیں، وہ سمجھتے ہیں گیند کی طر ح قوم کو تھوک لگا کر کام چلا یا جا سکتا ہے، انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں انہیں کہتا ہوں گیند تھوک لگا کر چلتی ہے، ملک تھوک سے نہیں چلتے۔ انہوں نے کہاہے کہ سینیٹ انتخاب، اعتماد کے ووٹ کے باوجود قومی سیاست کا بحران اور نشیب و فراز اور زیادہ پیچیدہ ہورہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے بعد قوم سے خطاب سے جلتی پر تیل ڈالا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کی انتہا پسندی، غنڈہ گردی سیاسی دہشتگردی کا مظاہرہ اور تاریک سیاسی مستقبل کی نشاندہی کر رہی ہے۔ عمران خان کا اضطراب، خوف اور بزدلانہ و جارحانہ رویہ چغلی کھارہاہے کہ انہیں اندازہ ہوچکا ہے کہ سرپرستوں کا ہاتھ اٹھ چکاہے۔ممبران اور اتحادیوں میں عدم اعتماد بڑھ رہاہے اس لیے عمران خان انتخابی مہم شروع کرنے کے لیے خوفناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن قومی ترجیحات، انتخابی اصلاحات اور قبل از وقت انتخابات پر اتفاق رائے نہ کرسکیں تو جمہوری، پارلیمانی اور سیاسی عمل اور بدنام اور لاغر اور عوام کے لیے عذاب بن جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 160 کے تحت وحدت کالونی گراؤنڈ میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد،

جماعت اسلامی جنوبی لاہور کے امیر خالد احمد بٹ، احمد سلمان بلوچ، مستقیم معین، احمد عمیر رانا و دیگر بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ اعتماد کے ووٹ کے ساتھ ہی حکومت کے اتحادیوں نے علیحدگی اور خطرے کی گھنٹیاں بجادی ًہیں اب یہ عمران خان ہی فیصلہ کریں کہ انہیں رسوائی، بلیک میلنگ کے ماحول میں حکومت کرناہے

یا ایک دن اور سو دن کی زندگی کے اپنے بیانیہ کو اختیار کرناہے۔ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ ریاست مدینہ کے نظام کی طرف لوٹ آئے۔ اقتصادی بحران اور انتخابی اصلاحات پر قومی اتفاق رائے اور قومی ڈائیلاگ کرے وگرنہ آنے والے دنوں میں سیاست کی زمین سخت گرم ہوتی جائے گی۔ حکومت کے پاؤں جلیں گے، عوام کی

مشکلات بڑھیں گی۔ اعتماد کے ووٹ کے بعد حکومت کی دونمبری مسائل کا حل نہیں یہ دو ووٹ کا اضافہ نہیں انتخابی نظام کی دونمبری ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی نظام کے حصول کے لیے رابطہ عوام مہم کا آغاز کردیاہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے باغوں کے شہر لاہور کو کوڑا دان اور کھنڈرات میں بدل دیاہے۔ جماعت اسلامی کو جب بھی بلدیاتی سیٹ اپ میں نمائندگی ملی اس نے عوام کی خدمت کی۔اس سلسلے میں کراچی

کی مثال روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے کرتے امریکہ چین ایران کے نظام لانے کی باتیں کرنے لگ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری بڑھ جانے سے سفید پوش طبقہ زمین بوس ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کی حکمرانی َہی ملک و قوم کی پریشانیوں کا علاج ہے۔ قرار داد مقاصد، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات اور آئین پاکستان کو اس کی روح کے مطابق نافذ کردیا جائے تو قومی وحدت، وقار اور استحکام و خوشحالی آئے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…