بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں آپکے کچن چلانے کیلئے کسانوں کی حق تلفی نہیں کروائی جا سکتی، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این ائی) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ راوی ریور پروجیکٹ کسانوں کی حق تلفی ہے،قانونی فورم پر آواز اٹھائیں گے، ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں آپکے کچن چلانے کیلئے کسانوں کی حق تلفی نہیں کروائی جا سکتی، پی ڈی ایم کی تحریک چل رہی ہے سسٹم کمزورہے نئے الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔ان خیالات کااظہارعظمی بخاری نے میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عظمی بخاری نے کہاکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام خواتین کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں، عورت کمزور ہے لیکن اسے دبایانہیں جا سکتا ہے، عورت صنف نازک ہے لیکن برابری کے حقوق چاہتی ہے۔ جنگ نہیں آزاد معاشرہ چاہتے ہیں، وہ حکومت بھی یوم خواتین منائے گی جس نے  ہراسگی کے کلچر اور بدتمیزی کو متعارف کروایا۔ مریم اورنگزیب کے ساتھ واقعہ ہوا بھٹہ پر کام کرنے والی خواتین ہو رویہ ایک ہی ہوتاہے۔راوی کی زمین پر حکومت کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کررہی ہے،دریائے راوی کسانوں کی زمین جہاں سبزیاں گندم اگلتی ہے اور فوڈ باسکٹ پر بلڈنگ بناکر پیسہ کمانا چاہتی ہے، راوی ریور اس ایجنڈے ہی تکمیل ہے جو عمران خان نے قبضہ مافیا اور اتحادیوں کو ساتھ ملایاان کو لوٹ مار کا میدان دینا ہے، راوی ریور منصوبے سے پیسے کس کیلئے کمائے اور کس کو فائدہ دیاجارہاہے، مہربان کیٹگری کیلئے چھ سو فیصد ڈی سی ریٹ میں اضافہ کیاگیا جس پر کمشنر نے تحفظات کااظہار کر دیاہے، اگر اس ملک میں کوئی ادارہ ہے تو ریور راوی منصوبے کانوٹس لے کسانوں کی زمین پر کنکریٹ کی بلڈنگ بنائی جارہی ہے۔ دو لاکھ روپے فی ایکٹر تیراں سو مرلہ لاہور میں زمین دی جارہی ہے جو کسانوں پر ظلم ہے، کرپٹ اور مافیا کی حکومت ہے۔ عمران خان کی ڈھٹائی ہے کہ لاشوں پر کمائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے

دس سال میں اتنا قرضہ نہ لیا جو ڈھائی سال میں حکومت نے لیا۔ غریب کی آہوں اور سسکیوں عمران خان کی کرسی ہل رہی ہے بزدار صاحب شہبازشریف لگایاجاسکتاہے لیکن شہبازشریف بن نہیں سکتے۔ انہوں نے کہاکہ ریورراوی پروجیکٹ کسانوں کی حق تلفی ہے قانونی فورم پر آواز اٹھائیں گے، عمران محل کو بارہ لاکھ میں ریگولرائزڈ کروایا بہنوئی کو کسی کی زمین پر قبضہ کیلئے پانچ آئی جی تبدیل کیے گئے

، سٹے کے باوجود بہنوئی کو پلاٹ پر قبضہ کی اجازت دلوائی جبکہ دوسری طرف کسانوں اور عام آدمی کی زمینوں پر قبضہ کروایاجارہاہے، ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں آپکے کچن چلانے کیلئے کسانوں کی حق تلفی نہیں کروائی جا سکتی، ایک طرف خواتین کے حقوق کا دن منائیں گے ایک خاتون سے ڈرکر مریم نواز کی زبان بند یا قید کیاجائے لیکن انکی غلط فہمی ہے، پہلے بھی مریم نواز کو نیب نے بلانے کی کوشش کی تو پھر یہ بھاگ گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان خود کسی کی اجازت سے سانس نہیں لے سکتے۔پی ڈی ایم کی تحریک چل رہی ہے سسٹم کمزورہے نئے الیکشن کی طرف جانا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…