پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

جعلی راجکماری اور مصنوعی ولی عہد اسلام آباد اور ماڈل ٹاؤن میں مجمع لگا کر کسی نئی سازش کا تانا بانا بن رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

datetime 7  مارچ‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواتین کے آئینی اور قانونی حقوق کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں-خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے ہر ممکن مواقع فراہم کریں گے-ہماری عورت سماجی و ثقافتی اقدار کی محافظ ہے-گزشتہ روز

سیالکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 8مارچ خواتین کا عالمی دن ہے-خواتین کے عالمی دن پر وزیر اعظم کی قیادت میں ایک ایسے نئے ماحول کے قیام کیلئے عزم نو کیا جا رہا ہے جس میں عورت باوقار اور بااختیار ہو-وزیر اعلی عثمان بزدار ویمن ایمپاورمنٹ ایکٹ کے تحت خواتین کو بااختیاربنانے کے پروجیکٹ متعارف کرا رہے ہیں- ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ویمن فرینڈیلی قوانین کے نفاذ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے-گیس کی سہولت عورتوں کی زندگی میں آسانی اور بہتری کا موجب بنتی ہیں وزیر اعظم پاکستان خواتین کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں- انہوں نے کہا کہ نادان اپوزیشن کا ڈس انفارمیشن سیل انتشار پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا پرسرگرم ہے-پی ٹی آئی کے اراکین نے پارلیمنٹ میں عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے-عمران خان کی یہ کامیابی اپوزیشن کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی ہے-جعلی راجکماری نے اسلام آباد میں اور سلطنت رائے ونڈ کے مصنوعی جانشین نے ماڈل ٹاؤن میں مجمع لگایا تاکہ کسی نئی سازش کا تانا بانا بنا جا سکے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سینٹ کی سیٹ پر ٹاس جیتنے والی اپوزیشن کپتان کی بیٹنگ پر بھاگ کھڑی ہوئی۔178ووٹ لیکر

وزیر اعظم نے پی ڈی ایم کی ناک کاٹ دی ہے-پارلیمنٹ کے اندر کھڑے ہونے کی بجائے میڈیا کی اسکرین پر للکارنے والے سیاسی یتیم ہیں۔ ایک مریض دوائی لینے لندن گیا آج تک واپس نہیں آیا-معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی تبدیلی کی افواہیں اڑائی جارہی ہیں- وزیر اعظم کا وزیر اعلی پر بھر پور اعتماد ہے-

وزیر اعلی عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پورے پنجاب کے ایم ایز نے وزیر اعظم کو ووٹ دیا-انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ہر طرح کی چال سے واقف ہیں یہ لوگ پی ٹی آئی کے وزیر اعلی کو نہیں ہٹا سکتے -ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں مہنگائی سے ہے-پاکستان کو ہر محاذ پر سرخرو کریں گے-پنجاب کی وزیر اعلی کی سیٹ پر نقب زنی لگانے والوں کو ناکامی ہوگی اور پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…