ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

میٹرک اور انٹر میڈیٹ کلاسز کے امتحانات کب ہونگے؟ شیڈول جاری کردیا گیا

datetime 7  مارچ‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )صوبہ پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت رواں سال ہونے والے میٹرک

اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ میٹرک کا امتحان 4 مئی سے آغازہوگا جبکہ نتائج کا اعلان 31 اگست کو کیا جائے گا۔انٹرمیڈیٹ کا امتحان 12 جون سے شروع ہوگااور نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو ہوگا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا کہ صوبے بھر میں نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات مارچ کےمیںہونگے ۔ پنجاب نے کہا کہ تعطیلات کے دوران فیکلٹی ممبرز ہفتے میں دو دن اداروں میں آئیں گے۔ پچاس فیصد اساتذہ پیر کو اور 50 فیصد جمعرات کو آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات کب لینے ہیں یہ صوبے خود فیصلہ کرینگے۔ کسی بچے کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب و فاقی حکومت نے کورونا وائرس خاص طور پر تعلیمی اداروں میں کیسز کی شرح میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو 26 نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس دوران گھروں سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…