منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے والے دوسرے وزیر اعظم بن گئے

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان ملک کی سیاسی تاریخ میں دوسرے وزیر اعظم بنے ہیں جنہوں نے اپنی ایک ہی مدت میں 2 مرتبہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان نے دوسری مرتبہ اعتماد کا ووٹ لیا۔ 180 کے ایوان میں انہیں178 ووٹ ملے ۔اس سے قبل

1993 کونواز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا۔27 مئی 1993 کو 200 ایوان پر مشتمل ایوان پر 123 ووٹ ملے تھے۔ا س وقت کے صدرغلام اسحاق خان نے نواز شریف کی حکومت کو برطرف کر دیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے نواز شریف کی حکومت کو بحال کر دیا تھا جس کے بعد نواز شریف نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم ہائوس پہنچ گیا اور مسائل کے حل کیلئے تفصیلی بات چیت کی ،وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم ہائوس گئے جہاں پر ایم کیو ایم کے رہنماخالد مقبول صدیقی اور امین الحق بھی وزیر اعظم ہائوس پہنچ گئے اور عمران خان سے ملاقات کی کراچی کے مسائل اور لاپتہ کارکنوں سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ایم کیو ایم نے تحفظات بھی وزیر اعظم کے سامنے رکھے ۔وزیر اعظم عمران خان نے اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے ۔بعد ازاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی وزیر اعظم ہائوس پہنچ گئے اور وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی ،اس دوران سینیٹ الیکشن پر بھی تفصیلی تبادلہ

خیال کیا گیا۔ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، خالد مقبول صدیقی، غوث بخش مہر شریک،وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا، نواب شاہ زین بگٹی، خالد خان مگسیوفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، پرویز خٹک، اسد عمر، طارق بشیر چیمہ اور سید امین الحق شامل تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…