پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کو سینٹ انتخابات پر ایجنسیز سے بریفنگ لینے کا مشورہ دے دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات پر الیکشن کمیشن کو خفیہ ایجنسیز سے بریفنگ لینے کا مشورہ دیدیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ الیکشن کو اچھا قرار دینے پر مجھے صدمہ ہوا ، یہ اچھا الیکشن ہے تو برا کیا ہوگا ،الیکشن کمیشن میرے بیان پر مجھ سے ناراض ہوا تھا، کیا میں الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کر رہاتھا؟ انہوں نے کہا کہ ایک مہینے سے پتا تھا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے پیسہ جمع

کیا جارہاہے، دو کروڑ سے ریٹ شروع ہوا، الیکشن کمیشن ایجنسیز سے بریفنگ لے ، پتا چلے گا کہ اس الیکشن میں کتنا پیسا چلاہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے اراکین کوفون کیے گئے اور ووٹ کے بدلے 2 کروڑ کی پیشکش کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ کرپٹ ترین آدمی یوسف رضا گیلانی سینیٹ کا الیکشن جیتا، زرداری اس لیے سب پر بھاری ہے کہ رشوت دیتا ہے، دنیا اسے ٹین پرسنٹ مانتی ہے اور اس پر فلمیں بنی ہوئی ہیں ، نواز شریف نے باہر بیٹھ کر پیسے کھلانے کی منصوبہ بندی کی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…