ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حقیقت میں عمران خان بازی ہار چکے، ان کیلئے اب مزید اقتدار کیساتھ چمٹا رہنا قوم کیلئے مزید خرابیوں کا باعث بنے گا،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہے کہ بکے ہوئے لوگوں کے ووٹوں کیساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر اب عمران خان صاحب کی کیا اخلاقی حیثیت باقی رہ گئی ہے، حقیقت میں عمران خان اس وقت بازی ہار چکے ہیں، انکے لئے اب مذید اقتدار کیساتھ چمٹا رھنا ملت کیلئے مذید خرابیوں کا

باعث بنے گا،یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز دارلعلوم تفہیم القران سکھر کی تقریب تکمیل بخاری و دستار فضیلت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سابق رکن قومی اسمبلی اسدا للہ بھٹو بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ ، وزیر اعظم کیجانب سے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا جانے کی بابت سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے مذید کہا کہ صدر پاکستان نے جو احکامات جاری کیئے اس میں انہوں نے ڈکلیئر کیا کہ عمران خان صاحب اعتماد کھو چکے ھیں، انکے پاس اکثریت نہیں ھے، اب عمران خان صاحب نے قومی اسمبلی کے ایک اجلاس کے زریعے اکثریت حاصل کر لی تاھم انہوں نے قوم سے خطاب میں خود کہا ھے کہ 16 ممبران بک گئے ھیں انکی قیمت لگ چکی ھے، عمران خان صاحب کی کیا اخلاقی حیثیت اب باقی ھے ان ھی لوگوں کے ووٹ کیساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ہے، حقیقت میں عمران خان صاحب اس وقت بازی ہار چکے ھیں،لیاقت بلوچ نے کہا کہ ھم سمجھتے ھیں کہ پاکستان میں سیاست کو اب آئین کے تابع کیا جائے، آئندہ انتخابات کو شفاف و غیر جانبدارانہ بنایا جائے، سیاسی اور جمہوری قوتیں صرف اقتدار اور کرسی کی خاطر نہ اسٹیبلشمنٹ کی دھلیز پر جھکیں نہ ووٹ چوری کریں اور نہ ووٹوں کی قیمت لگائیں، جمہوریت اور ووٹ کی مقدس

قدروں کے تحفظ کیلئے سیاسی قوتیں جمہوری رویہ اختیار کریں، لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ، پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے حوالے سے سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہ پی ڈی ایم کا معاملہ ھے کہ وہ کیا فیصلے کرتے ہیں لانگ مارچ کس طرح سے کرتے ھیں. انکی جدوجہد کیسے آگے بڑھے اسکے لئے وہ خود جوابدہ ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…