اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کو سینٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین کو فنڈز دینا مہنگا پڑ گیا، الیکشن کمیشن نے فنڈز دینے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف پیپلز پارٹی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، سماعت 11 مارچ کو ہوگی۔یہ درخواست نیئر بخاری نے دی تھی، دوسری جانب مسلم لیگ(ن) پنجاب کی
سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں لکھ کردیا کہ اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ زنہیں دئیے گئے،سپریم کورٹ میں جعلی صادق اور امین نے جھوٹ بولا،سینٹ الیکشن میں ترقیاتی فنڈز کو رشوت کے طور پر استعمال کیا گیا،عمران نیازی کے بیان میں کنٹینر کی سیاست نظر آ ئی سلیکٹڈ وزیراعظم نے بیان میں نہ جانے کس کو دھمکیاں دی،جب ان کی بات مان لی جائے تو سب ٹھیک ہے ان کے مقاصد پورے نہ ہوں تو اداروں پر الزام لگاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہاآزاد امیدوار جو جہاز میں بھر بھر کر لائے گئے تھے وہ ان کی کارکردگی سے کتنا خوش ہیں وہ ان سے پوچھ لیں۔ اس وقت جو جو اس حکومت اور پی ٹی آئی کیساتھ رہے گا وہ اپنے حلقوں میں مار کھائے گا۔ہمیں نئے الیکشن کی طرف جانا چاہیے موجودہ سسٹم نہیں چل سکتا۔ مسلم لیگ ن کانام اور ٹکٹ ہی کافی ہے یہ ہمت تو کریں الیکشن اناونس تو کریں عوام سے ڈرتے کیوں ہو عوام سے گھبراتے کیوں ہیں۔عمران خان نے تحریری جھوٹ بولا، لیکن پی ٹی آئی کے ارکان نے اعتراف کیا کہ عمران خان نے فنڈز 15 کروڑ سے بڑھاکر 50 کروڑ روپے کیے تھے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد ہو چکا لیکن ابھی تک کرسی سے چپکے ہوئے ہیں سپریم کورٹ جائینگے اور انصاف مانگنے کی کوشش کرینگے اب جو جو اس گناہ میں اس کے ساتھ شامل ہو گا اسے بھی جواب دینا ہو گا۔