اسلام آباد (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پی ڈی ایم کے مشترکہ نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو فون کیا ہے اور انہیں جیت پر مبارکباد پیش کی ہے ،دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔سراج الحق نے سید یوسف
رضا گیلانی کو سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ،جس پر یوسف رضا گیلانی نے فون کرنے اور چیئرمین سینیٹ کیلئے حمات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک کی سیاست میں جماعت اسلامی کا اہم کردار ہے اور آئندہ ملکی معاملات پر جماعت اسلامی کے ساتھ ملکر مشترکہ جدوجہد کریں گے ۔