ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے آزاد امیدوار کی کامیابی،عمران خان اور جام کمال میں سے 70 کروڑ روپے کس نے لئے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبی (آن لائن)جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنماو سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سینٹ میں یوسف رضا گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کا کندھا استعمال میں لا کر ہوئی، عمران خان اعتماد کا ووٹ لے کر بھی اعتماد حاصل نہیں کرسکیں گے، سینٹ کے انتخابات میں بلوچستان سے آزاد امیدوار کی کامیابی کے لئے 70کروڑ روپے

عمران خان نے یا جام کمال نے حاصل کیے تحقیقات ہونی چاہیے جمعیت علمااسلام سے خاندانی سیاست کا خاتمہ کریں گے عمران خان ڈھائی سال اپنے ایجنڈے میں ناکام رہے جمعیت علما اسلام کے فیملی گروپ میں انٹر پارٹی الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ زیبر احمد، ظفر حسین بلوچ، عبید محمد حسنی، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہرعلی بھی موجود تھے۔جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنماو سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی قومی اسمبلی سے سینٹ کے انتخاب میں کامیابی نے نہ صرف سیاسی ماحول کوگرم کردیا ہے بلکہ پی ڈی ایم کو بند گلی میں پہنچ دیا ہے پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے کندھے استعمال کیے یا پھر پی ڈی ایم کا کندھا زرداری کا تھا پی ڈی ایم کی قیادت ایک بار پھر استعمال ہوئی لگتا ہے کہ وہ موم کی بنی ہوئی ہے ہر پارٹی اپنے مفاد کے لئے پی ڈی ایم کی قیادت کا کندھا استعمال کرنا چاہتی ہے اور ویسے بھی دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ مرہم نواز نے صفدر اعوان یا نواز شریف کے کندھے کی بجائے کس کے کندھے کا سہارا لیا، بلوچستان میں سینٹ کے ایک آزاد سیٹ نے عمران خان کے اصول پرستی کا پول کھول دیا ویسے بھی کہہ جاتا تھا کہ ایک گندی مچھلی پورے

تالاب کو خراب کردیتی ہے ایک آزاد سیٹ کے امیدوار کو جس سے ٹکٹ لے کر واپس کیا گیا اور پھر دوبارہ دیکر کامیاب کیا گیا جس کی قیمت خود عمران خان نے کروڑوں میں لگائی تھی، یوسف رضا گیلانی کے لڑکے کی ویڈیو کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بھی تحقیق ہونی چاہیے کہ بلوچستان کے آزاد سینٹ امیدوار کے کروڑ

روپے کس نے وصول کیے کیا وصولی کی رقم عمران خان نے یا جام کمال نے حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ آج اعتماد کا ووٹ لے کر بھی عمران خان قوم کا اعتماد حاصل نہیں کرسکیں گے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلا س بلا کر عمران خان کے اعتماد کو متزلزل قرار دیا ہے انہوں نے ایک سوال

پر کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے اصل دستو کی بحالی انٹر پارٹی الیکشن اور خاندانی سیاستی کا خاتمہ ہمارے تین اہداف ہے جس کے لئے ہم ہر فورم پر جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فیملی گروپ میں انٹر پارٹی الیکشن دھاندلی زد تھے اور جعلی رکنیت سازی کی گئی ایک خاندان کو نوازنے کی خیانت کی گئی جس کے خلاف آواز اٹھائی ہے جمعیت علما اسلام کے کارکناں کی بھرپور حمایت سے ہم اپنے ہدف میں کامیاب ہونگے

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈھائی سال میں سو فیصد اپنے ایجنڈے میں ناکام رہے اب ناظم کی بجائے نظام کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ قلم کی طاقت سے انکار ممکن نہیں درست قلم اور کیمرے کے استعمال سے کئی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے ہمیں امید ہے کہ صحافی اپنے قلم کاغذ کی اہمیت اور صحافت جیسے مقدس پیشہ کو پوری ایمانداری کے ساتھ استعمال میں لاکر عوامی مسائل و مشکلات کا ازالہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…