کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ کم وقت رہ گیاہے سینیٹ الیکشن کے بعد لوگ سکھ کاسانس لے سکیںگے،اسٹیبلشمنٹ کبھی بھی نیوٹرل نہیں رہی تاہم کبھی کبھی کلچ دبا دیتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ تھوڑا ووقت رہ گیا ہے،
چھ سال سینیٹ ،تین سال حکومت کو عوام نے بھگتا نتیجہ نکلنے میں کم وقت رہ گیاہے سینیٹ الیکشن کے بعد لوگ سکھ کاسانس لے سکیںگے ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کبھی بھی نیوٹرل نہیں رہی تاہم وہ کبھی کبھی کلچ دبادیتی ہے جبکہ بلوچستان کے حالات اس کے برعکس ہے جہاں صرف فوربائی فور چلتاہے جبکہ اسلام آباد میں اوپررینگ کے لوگ موجود ہیں۔