بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوئی،کیا گیلانی کو فرشتوں نے ووٹ ڈالا؟ تحریک انصاف نے الزامات عائد کر دیے

datetime 3  مارچ‬‮  2021 |

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پی ٹی آئی کے وزرا ءنے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوئی ہے اور ساتھ ہی استفسار کیا ہےکہ کیا یوسف رضا گیلانی کو فرشتوں نے ووٹ ڈالاہے؟وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والوں کو

شرم آنی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ میں اور میرے منتخب 9 سینیٹرز کے پی کے نمائندے ہیں،ہم صوبے کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ہونے والے خدشے کا اندازہ پہلے سے تھا،ویڈیو نے سب کچھ واضح کیا ہے،پیسے کے زریعے اسلام اباد کی سیٹ. اپوزیشن جیت چکے ہیں،عمران خان بار بار اس خدشے کی تاکید کررہے تھے،ان کی کوشش یہی ہے کہ پرانا چور ڈاکو والا نظام واپس آ جائے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اقتدار میں آکر اداروں کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں،جو جیتے ہیں ان کے کردار کے بارے میں سب کو پتہ ہے،یوسف رضا گیلانی نے کیا کیا نہیں کیا،عمران خان ہی اس ملک کو ان لٹیروں سے آزاد کرا سکتے ہیں،یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے جو عدم اعتماد کی بات کرتے ہیں،اسلام اباد کی جیت اس ویڈو کی تائید ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پورے پینل کو جتوایا،یہاں ہمیں امید سے زیادہ ووٹ ملے، جو لوگ بغلیں بجا رہا ہے ہم ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،عمران خان کا ایمان مضبوط ہے،اپوزیشن کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں نے شبلی فراز کو نہیں عمران خان کو ووٹ دیا‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…