ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

سینیٹ الیکشن، شرمیلا فاروقی کا لباس سے میچنگ کا ماسک

datetime 3  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے لباس کی میچنگ کا ماسک پہن لیا۔اس حوالے سے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ آج کے دن کی صورتحال میں ماسک ضروری ہے۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ اگر لباس کی میچنگ کا ماسک پہنا ہو تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔دوسری جانب شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ

ٹوئٹر اکائونٹ پر سینیٹ الیکشن سے قبل کی اپنی سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی گاڑی میں موجود ہیں اور ان کے ہاتھ میں کافی کا کپ ہے۔شرمیلا فاروقی نے اپنی سیلفی کے کیپشن میں لکھا سینیٹ الیکشن 2021۔انہوں نے کہا کہ کافی ان کی پہلی ترجیح ہے۔دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن بھی سینیٹ الیکشن کے دوران پاوری ٹرینڈ میں شامل ہوگئے۔سوشل میڈیا پر خواجہ اظہار الحسن نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آج کل کے مقبول ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات کے گرما گرم ماحول میں خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں خواجہ اظہار الحسن کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ سینیٹ الیکشن کی تیاری ہورہی ہے۔علاہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن کریم بخش گبول کی سندھ اسمبلی آمد پرپی ٹی آئی کے دیگر اراکین کی جانب سے کریم بخش گبول کے ساتھ پارری کی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن کی آمد پر پی ٹی آئی کے شہزاد قریشی

نے پارری انداز اپناتے ہوئے دیگر اراکین کے ہمراہ پارری ویڈیو بنا لی۔شہزاد قریشی نے پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کے ساتھ مل کر پارری ویڈیو بناتے ہوئے کہاکہ یہ میں ہوں، یہ ایم پی ایز ہیں اور یہ کریم بھائی ہیں۔ویڈیو میں پی ٹی آئی کے دیگر اراکین میں فردوس شمیم نقوی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اپنے منحرف ممبر کریم بخش کو گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…