منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سینٹ انتخابات، خرم شیر زمان کی جیب سے ایسی کیا چیزنکل آئی کہ اسمبلی میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا، ریٹرننگ افسر نے باہر نکال دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے سلسلے میں جاری ووٹنگ کے عمل کے دوران رکن پی ٹی آئی خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل نکل آیا ۔بدھ کو خرم شیر زمان کے پاس سے ووٹنگ عمل کے دوران موبائل نکلنے پر ریٹرننگ افسر کی جانب سے خرم شیر زمان کو ووٹ ڈالنے سے روک کر اسمبلی سے باہر بھیج دیا گیا۔فون پی پی پی

کی خاتون ایم پی اے شمیم ممتاز کی جانب سے خرم شیر زمان کی جیب میں ہاتھ ڈال کر نکالا گیا، خرم شیر زمان کے پاس سے موبائل نکلنے پر اسمبلی میں شور شرابا کیا گیا۔سندھ اسمبلی میں پولنگ کا عمل روکتے ہوئے ریٹرننگ افسر کی جانب سے خرم شیر زمان سے وضاحت طلب کرلی گئی جبکہ ریٹرننگ افسر دونوں پارٹیوں کو بھی سن رہے ہیں۔واضح رہے کہ فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے پرسخت پابندی تھی ۔دوسری جانب سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جس وقت سندھ اسمبلی میں واقعہ پیش آیا وہ وہیں موجود تھے اور انہوں نے خود اپنی آنکھوں سے پورا تماشہ دیکھا تھا۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ اسمبلی میں کل ہونے والے لڑائی جھگڑے کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی انکوائری کا کہا ہے۔سابق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ ممبر کو اٹھا کر لے جائیں۔دریں اثنا سینیٹ کی جنرل نشست کے لیئے

ایم کیو ایم کے امیدوار فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کیا ہم اپنے بچوں کو بتائیں کہ سیاستدان بکتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیئے ایم کیو ایم کے امیدوار فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ یہ شرم کا مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان

کو سینیٹ الیکشن میں بدعنوانی روکنے کے لیے کوئی نہ کوئی صورت نکالنی چاہئے۔فیصل سبزواری نے کہا کہ شفاف انتخاب کرانے کیلئے بھی الیکشن کمیشن کو حل نکالنا چاہئے۔ سینیٹ انتخابات میں سالوں سے پیسوں کا استعمال ہوتا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اراکین میرے ساتھ آئے ہیں، 2018 میں جو ہمارے ساتھ سانحہ ہوا تھا ا س کے بعد سے ہم آپس میں متحد ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…