ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

سینیٹ الیکشن ،تحریک انصاف کےسینئر رہنما نے ووٹ پیپلز پارٹی کو دینے کا اعلان کر دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑونے کہاہے کہ میں پیپلزپارٹی کوووٹ دونگا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے سندھ اسمبلی پہنچ گئے، اس موقع پر

صحافی کے سوال آپ کا ضمیر کیا کہتا ہے سینیٹ میں کس کوووٹ دیں گے کا جواب دیتے ہوئے کہاانہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کوووٹ دونگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشن اپنے بل بوتے پر جیتا ہے، ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے، چالیس کروڑ روپے ایم این اے کو دیا ہے، اپنا ووٹ ضمیر کے مطابق دیں گے انہوں نے کہا کہ ضمیر یہ کہتا ہے کہ ووٹ ان کو نہیں دیں گے، اظہار رائے کا سب کو حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈھائی برس گورنر کے سامنے چلّاتا رہا کہ سندھ میں ترقیاتی کام کریں، ہمارا کوئی وفاقی وزیر دیہی سندھ میں نہیں آیا اور ہمارے ناموں تک کا انہیں علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی سندھ کو انہوں نے نظر انداز کیا، سینیئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا۔اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ میں رات تک گھومتا رہا مجھ پر اغوا کا ڈرامہ رچایا گیا، یہ ڈرامہ بند کریں، یہ لوگ غیر سیاسی ہیں انہیں سیاست کا علم نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کو یہ سب دھوکے میں رکھتے ہیں، یہاں کوئی لیڈر نہیں ہے۔اسلم ابڑو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہمارے اغوا کا ڈرامہ کر رہے ہیں، ہم کوئی بچے ہیں کہ ہمیں کوئی اغوا کرے گا، سینیٹ کے انتخابات میں پرانے لوگوں کو نظر انداز کیا گیا۔اْن کا پارٹی سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینئر لوگ جب جماعت میں موجود ہیں تو فیصل واوڈا کو کیوں ٹکٹ دیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…