اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

’’سینٹ کا ووٹ دو، بدلے میں 8کروڑ روپے لو ‘‘ پی ٹی آئی رہنما نے آفر کرنے والے پی پی رہنما کا نام بھی بتا دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبد السلام آفریدی نے سینیٹ ووٹ کی خریداری کی پیش کش کی تصدیق کردی۔عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے خریدنے کی کوشش کی گئی‘۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی نے

لیگی امیدوار عباس آفریدی کے گھر بلایا اور مجھے 8 کروڑ روپے کی پیش کش کی۔عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے پیش کش کو مسترد کیا تو احمد کنڈی نے بتایا کہ دو اراکین اسمبلی سے اسلام آباد میں بات چیت طے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے منظر عام پر آنے والے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ویڈیو میری ہے، جس میں سینیٹ الیکشن پر بات ہورہی ہے۔ شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ وڈیو میں میری گفتگو سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب نے جس طرح ووٹ خریدا وہ سب کے سامنے ہے، ہم نے ضمیر کا ووٹ مانگا ہے، جو ہم نے ساری زندگی مانگا ہے۔سابق وزیراعظم کے صاحبزادے نے کہا کہ ہم نے کبھی ووٹوں کی خرید و فروخت میں حصہ نہیں ڈالا، تمام ممبران اسمبلی سے ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے کہا کہ ہم ووٹ گیلانی صاحب کو دینا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی ارکان نے دوران گفتگو کہا کہ ہم ایسے فرد کو ووٹ کیوں دیں جو ہم سے ملتا تک نہیں ہے۔علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہم نے پھر بھی ملنا ہے اور ووٹ بھی مانگنا ہے، عمران خان نے اپنے تمام اراکین کو 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر نوٹس لینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…