اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

’’تحریک انصاف نے کن ارکان کی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ‘‘

datetime 2  مارچ‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اشرف قریشی نے کہا ہے کہ ملک کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوچکی ہے ۔ چیئرمین عمران خان نے نظام کو اچھی جانب گامزن کرنے کی کوشش کی۔ہم نے کوشش کی کہ سینیٹ کا الیکشن ہے ہم نے کہا کہ شو آف ہینڈ ہوتاکہ نظام میں بہتری آ سکے۔لیکن پیپلز پارٹی جیسی نام نہاد جمہوری پارٹیاں چاہتی ہیں کہ اپنی من نانیاں کرسکیں۔

انہوں نے حلیم عادل کو بند کرکے شوق پورا کرلیا، میرے خلاف ایف آئی آر کی بات کی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کے لوگوں کے ساتھ جو کھیل کیا جارہا ہے اس کا حساب ضرور لیں گے۔ وہ  انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما حافظ فضل کریم، سبحان علی ساحل، ارسلان فیصل مرزا ، فیصل شاہد اور دیگر موجود تھے۔ اشرف قریشی نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام اب ان سے بیزار ہوچکے ہیں۔ کتوں کے کاٹنے سے لے کر ہر مسئلے میں سندھ حکومت نے لوگوں کو بیزار کرکے رکھا ہوا ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز ہمیں ووٹ دیں گے، ناصر شاہ یہ یاد رکھیں کہ آپکے لوگ بھی کسی کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے پارٹی کے خلاف جانے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان محاسبہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہمارے تمام لوگ پابند ہیں جسے پارٹی نے ٹکٹ دیا اسے ووٹ دیں۔کسی نے غداری کی اس کی رکنیت ختم کروائیں گے اورسیاسی کرئیر ختم کروائیں گے۔ اشرف قریشی نے مزید کہا کہ وزیر اعلی نے کس بنیاد پر کہا کہ دس سیٹیں لیں گے۔ پولیس کو استعمال کرکے جعلی اقتدار کو سہارا دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پارٹی کا ورکر احتساب کرنے کے لئے تیار ہے۔ جو مینڈیٹ ملا وہ عمران خان کو ملا۔ہم عوام میں جانے کے لئے تیار ہیںکیونکہ ہم اکثریت میں ہیں۔اگر کوئی ہمارے لوگوں کو دھماکا رہے تو انکو بتانا چاہتے ہیں تنظیم آپکے ساتھ ہے۔ہم  اسمبلی کے باہر اپنے کارکنان کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پارٹی میں سب سے سینئر اور بانی رکن ہوں۔ ہم ماضی میں ہر ظلم کرنے والے خلاف کھڑے ہوئے۔ ناصر شاہ نے خود اعتراف کیا کہ تین ایم پی ایز ہمارے انہیں ووٹ دینے کے لئے تیار ہیں، ان پر تو قانونی کاروائی بنتی ہے۔ہم جتنی سیٹس حاصل کرسکتے ہیں اتنے ہی امیدوار کھڑے کئے ہیں.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…